ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل بھیرہ کی ٹیم میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم

ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل بھیرہ کی ٹیم میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم

پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا

بھیرہ (نامہ نگار )عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بھیرہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے اعتراف میں کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل بھیرہ کی ٹیم میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی کے مثالی انتظامات کو نہ صرف تحصیل بھیرہ بلکہ صوبائی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر شیخ اقبال اختر اینڈ کمپنی نے ذمہ داری، محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بھی گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں شیخ اقبال اختر اینڈ کمپنی کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا تھا تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ سلمان اقبال، میاں متین یاسین اور دیگر ٹیم ممبران میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں