حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں، ندیم افضل چن

حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں، ندیم افضل چن

,پھلروان کی 125 سالہ تاریخی حیثیت مسخ کر کے یونین کونسل بنانا ناانصافی

پھلروان (نمائندہ دنیا )موجودہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے میں مخلص نہیں، یہ محض ایک ڈرامہ ہے ,پھلروان کی 125 سالہ تاریخی حیثیت مسخ کر کے یونین کونسل بنانا ناانصافی ہے ، اسے میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوانے کے لیے گورنر پنجاب کو بھی یہاں لانے کے لیے تیار ہوں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی کا دورہ پھلروان کے موقع پر بڑا اعلان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سئنیر رہنما چوہدری ندیم افضل چن نے پھلروان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارٹی کارکنان، معززین علاقہ اور صحافیوں کے وفود سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ میڈیا اور سیاسی کارکنوں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما ندیم افضل چن نے موجودہ حکومت کی بلدیاتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے علم ہے کہ موجودہ حکمران لوکل باڈی الیکشن نہیں کروانا چاہتے ، الیکشن کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف ایک سیاسی ڈرامہ ہے ۔ ہم روزِ اول سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کروا کر نئی اور نوجوان لیڈرشپ کو آگے آنے کا موقع دیا جائے ، کیونکہ نوجوان اور تاجر طبقہ لوکل باڈی الیکشن کے ذریعے اپنے شہر کی الگ پہچان چاہتا ہے ندیم افضل چن نے پھلروان کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شہر کی تاریخ 1902 سے ہے ، جب یہ \'پھلروان منڈی\' کے نام سے آباد ہوا تھا اور یہاں کی کاٹن منڈی کی اپنی ایک الگ پہچان تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں