موٹرسائیکل اور گاڑیوں پر ایل ای ڈی لائٹس حادثات میں اضافہ کا موجب بننے لگیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر ایل ای ڈی لائٹس مسائل اور حادثات میں اضافہ کا موجب بننے لگیں۔
تفصیل کے مطابق موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث جہاں مخالف سمت سے آنیوالے افراد کوتیز روشنی آنکھوں میں پڑنے سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے وہاں یہ ایل ای ڈی لائٹس حادثات کی شرح بڑھ رہی ہے۔شہریوں کا کہنا کہ ارباب اختیار فور پر ایل ای ڈی لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے مربوط اقدامات یقینی بنائیں۔