سابق کسٹم آفیسر چوہدری حمید اﷲ بھلی انتقال کر گئے

سابق کسٹم آفیسر چوہدری  حمید اﷲ بھلی انتقال کر گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کاشفہ حمید بھلی کے والد محترم سابق کسٹم افیسر چوہدری حمید اﷲ بھلی انتقال کر گئے ۔

 مرحوم کی نماز جنازہ کلب روڈ پر واقع جامع مسجد ضلع کونسل میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹرز، وکلاء، تاجروں، صحافیوں، سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں