ہینڈ فری لگائے ٹریک پر چلنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا
دریاخان (نمائندہ دنیا)نواحی علاقے کوٹلہ جام کے قریب ریلوے ٹریک پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے چلنے والا 17 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
17 سالہ بابر علی ریلوے ٹریک پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے پیدل جا رہا تھا کہ اسی دوران عقب سے آنے والی تھل ایکسپریس، جو ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی، کی زد میں آ گیا۔ ٹرین کی ٹکر سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ حادثے پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔