میلہ دیکھنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری، سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
سلانوالی (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں میلہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، جس پر پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
سرگودھا کے نواحی چک نمبر 108 شمالی کے رہائشی محمد رمضان ولد محمد اکرم سلانوالی کے نواحی چک نمبر 121 جنوبی میں منعقدہ میلہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم چور ان کی موٹر سائیکل، جس کی مالیت تقریباً 80 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، چوری کر کے فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی درخواست پر سلانوالی پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف زیر دفعہ 381-A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔