قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے معیار کا جائزہ

قیدیوں کو فراہم کیے جانے  والے دودھ کے معیار کا جائزہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی پریزن سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے نورپور بھلوال میں قائم دودھ پروسیسنگ فیکٹری کا دورہ کیا اور جیلوں میں قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے دودھ کی صفائی، پروسیسنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ فیکٹری انتظامیہ نے ڈی آئی جی پریزن کو دودھ کی خریداری اور سپلائی کے پورے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سعید اللہ گوندل نے حفظانِ صحت کے اقدامات اور کوالٹی کنٹرول سسٹم کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جیلوں میں فراہم کیے جانیوالے دودھ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی محکمہ جیل خانہ جات کی اولین ترجیح ہے ، اور اس مقصد کے لیے تمام اشیائے خورونوش کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں