طالب علم کو نازیبا ویڈیو سے بلیک میل، ویڈیو وائرل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اوباش محلے دار نو عمر طالب علم کو نازیبا وڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرتے ہوئے نہ صرف بد فعلی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ پیسے بٹور کر اسے ذہنی اذیت دیتا رہا ۔
بعدازاں بڑی رقم نہ ملنے پر ویڈیو وائر ل کر دی ، بتایا جاتاہے کہ 81شمالی میں 16سالہ طالب علم علی رضا کو اس کا محلے دار عمر اسحاق دھوکہ دہی سے اپنے گھر لے گیا جہاں ملزم نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ بدفعلی کی اور نازیبا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے پیسے بٹورنے کے ساتھ ساتھ بد اخلاقی بھی کرتا رہا۔ بعدازاں ملزم نے نازیبا ویڈیو وائرل کر دی جس پر ورثاء نے پولیس سے رجوع کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔