ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ کا جلوس روٹس کا معائنہ
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ انسپکٹر حسین عمران مہدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور مجالس عزا کی جگہوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف روٹس پر تعینات عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے دوران سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔دورانِ چیکنگ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او حسین عمران مہدی نے کہا کہ ڈی پی او بھکر کی ہدایات کے مطابق تھانہ کلورکوٹ کے علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دریائی پتنوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون کریں، مشکوک افراد اور اشیاء کی فوری اطلاع دیں اور سوشل میڈیا پر افواہوں یا اشتعال انگیز مواد سے اجتناب کریں۔