پپلاں:محرم کے سلسلے میں امن کمیٹی اجلاس،موک ایکسرسائز

 پپلاں:محرم کے سلسلے میں امن  کمیٹی اجلاس،موک ایکسرسائز

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال اور ڈی ایس پی پپلاں حق نواز میکن کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس اے سی آفس پپلاں میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایچ اوز، ایس ڈی او واپڈا، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب، علمائے کرام، منتظمین امام بارگاہ، سب انجینئر میونسپل کمیٹی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122 کے نمائندوں اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے ، اس لیے باہمی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔  مو ک ایکسر سائز بھی کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں