ایران امریکہ معاہدہ خطے میں امن کی سمت مثبت پیش رفت :رانا عزیزالرحمان

ایران امریکہ معاہدہ خطے میں امن کی  سمت مثبت پیش رفت :رانا عزیزالرحمان

کندیاں(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90 میانوالی رانا عزیزالرحمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، مذاکرات اور سفارتکاری کا داعی رہا ہے ۔ صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت نے قومی سلامتی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے ۔رانا عزیزالرحمان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مؤثر رابطوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور انہوں نے قومی قیادت کے ساتھ امل کر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے بجائے امن، استحکام اور باہمی احترام کی پالیسی اپنائی ہے ۔ عالمی برادری تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں