بھلوال میں امن کمیٹی اجلاس، سکیورٹی و انتظامات پر اطمینان کا اظہار

بھلوال میں امن کمیٹی اجلاس، سکیورٹی  و انتظامات پر اطمینان کا اظہار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم شعیب مرزا نے بھلوال میں تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ضلعی امن کمیٹی کی کور کمیٹی کے اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب مرزا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے علماء، مشائخ، امن کمیٹیوں اور انتظامیہ کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے روٹس کلیئر کر دیے گئے ہیں۔سکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے اور عزاداروں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔کور کمیٹی کے کنوینر قاری احمد علی ندیم نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، مختلف تحصیلوں کے دوروں اور محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے کہا کہ عزاداروں کی سہولت اور خدمت کے لیے جلوسوں کے روٹس پر عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ، ٹھنڈے پانی کی فراہمی، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں