نشہ کے عادی بیٹے کی گھر میں توڑ پھوڑ، باپ پر تشدد

 نشہ کے عادی بیٹے کی گھر  میں توڑ پھوڑ، باپ پر تشدد

سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)دھریمہ کے علاقے میں نشہ کے عادی نوجوان نے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے گھریلو سامان کو آگ لگا دی اور اپنے باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق غلام محمد نے بتایا کہ اس کا بیٹا عبداﷲ منشیات کا عادی ہے اور گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا ہے ۔مدعی کے مطابق گزشتہ روز ملزم نے طیش میں آ کر گھر میں توڑ پھوڑ کی، گھریلو سامان کو آگ لگا دی اور چار دیواری بھی مسمار کر دی۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے انہیں بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں