وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی و مالیت کا سامان لوٹ لیا

 وارداتیں، لاکھوں روپے  نقدی و مالیت کا سامان لوٹ لیا

سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

69 جنوبی کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر محمد ارشد سے سوا لاکھ روپے چھین لیے ۔ اسی طرح 132 جنوبی کے قریب دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر راشد سے 25 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مزید وارداتوں میں عزیز بھٹی ٹاؤن کے نعمان، دھوری کے محمد شہباز، فتح پور کے محمد عبداللہ، حرم ویلی کے انصر محمود اور شاہ پور صدر کے نذر حیات کے گھروں سے مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔راجہ اسلم کالونی کے محمد عامر کی چکی سے 13 من گندم، فاطمہ جناح روڈ سے عرفان اسلم، محلہ نواں لوک سے محمد آصف، 121 جنوبی سے محمد رمضان اور اشرف کالونی سے شاہد عمران کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔اسی طرح مٹیلہ کی رہائشی بیوہ خاتون کلثوم بی بی کی ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کی اونٹنی، جبکہ نصیر پور کلاں کے فلک شیر اور دولت پور کے محمد ضمیر الحسن کے رقبہ جات سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشینری بھی چوری کر لی گئی۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں