کنورشن فیس جمع نہ کروانے پر نجی کالج کے مالک کیخلاف مقدمہ

کنورشن فیس جمع نہ کروانے پر نجی  کالج کے مالک کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کنورشن فیس جمع نہ کروانے پر نجی کالج کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، کوٹمومن میں خرم شہزاد نے اپنے نجی کالج کی عمارت کی منظوری کیلئے فائل ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں جمع کروائی ۔

جس کی منظوری سے قبل اسے دو کروڑ سات لاکھ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس بھجوایا گیا مگر موصوف نے جمع کروانے کی بجائے کام جاری رکھا، جس پر میونسپل کمیٹی کوٹمومن نے عمارت غیر قانونی قرار دے کر سیل کرنے کے ساتھ ساتھ خرم شہزاد کے خلاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں