مثالی اور متوازن بجٹ پیش حکومت کا کار نامہ ہے :شجاع الرحمٰن
مثالی اور متوازن بجٹ پیش حکومت کا کار نامہ ہے :شجاع الرحمٰن ثا بت ہو گیا حکومت کی اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں
خوشاب (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور جمخانہ کلب جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری ممتاز مائنز اونر چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ مشکل ترین معاشی صورتحال میں مثالی اور متوازن بجٹ پیش کرنا مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا شاندار کارنامہ ہے ۔جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی منتخب عوامی حکومت کو مسلسل تیسری بار عوامی ترجیحات کے مطابق بہترین بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کے اعداد و شمار اور عوام کو ملنے والا خاطر خواہ ریلیف اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کے اقدامات اور جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکسوں میں کمی حکومت کے اہم اور انقلابی اقدامات ہیں۔چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا کہ وفاقی بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے دراصل مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کے پیش نظر اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ممکن نہیں تھا۔