تھانہ سلانوالی کی حدود میں 39 جلوس ، 8 مجالس کا شیڈول

تھانہ سلانوالی کی حدود میں 39 جلوس ، 8 مجالس کا شیڈول

تھانہ سلانوالی کی حدود میں 39 جلوس ، 8 مجالس کا شیڈول 2 اے کیٹیگری، 2 بی کیٹیگری اور 35 سی کیٹیگری کے جلوس شامل

سلانوالی (نمائندہ دنیا)عشرہ محرم الحرام کے دوران تھانہ سلانوالی کی حدود میں ذوالجناح کے مجموعی طور پر 39 جلوس نکالے جائیں گے ، جن میں 2 اے کیٹیگری، 2 بی کیٹیگری اور 35 سی کیٹیگری کے جلوس شامل ہیں۔اے کیٹیگری کے دونوں جلوس 7 محرم الحرام کو نکالے جائیں گے ۔ پہلا جلوس چک نمبر 130 شمالی میں ہوگا جو دن 11 بجے شروع ہو کر 3 بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ دوسرا اے کیٹیگری جلوس بھی 7 محرم کو چک نمبر 133 جنوبی میں نکالا جائے گا، جو رات 12 بجے شروع ہو کر 2 بجے رات تک جاری رہے گا۔تھانہ سلانوالی کی حدود میں 3 محرم الحرام سے جلوسوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ عشرہ محرم کے دوران 7 مجالسِ عزا کا انعقاد بھی ہوگا، جو تمام سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ آٹھویں مجلسِ عزا جو امام بارگاہ چک نمبر 139 شمالی میں منعقد ہوتی ہے ، وہ سرکاری ریکارڈ میں شامل نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں