تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکیورٹی گارڈ جاں بحق

 تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکیورٹی گارڈ جاں بحق

تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سکیورٹی گارڈ جاں بحقعظیم تارڑ پیٹرولیم پر گارڈ ڈیوٹی دیتے تھے ، ڈیوٹی پر جاتے حادثہ ہو گیا

میانی (نامہ نگار ) تھانہ میانی کی حدود میں چک سیدا کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 62 سالہ سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تھانہ میانی میں درج ایف آئی آر کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 16 جون 2026 کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ مدعی انیس الرحمان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد محمد عظیم، جو تارڑ پیٹرولیم پر بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی انجام دیتے تھے ، اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے ۔ مدعی اور اس کا ساتھی صفدر عباس بھی دوسری موٹر سائیکل پر ان کے پیچھے آ رہے تھے ۔چک سیدا سکول کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار وٹز کار نمبر LEC-13-4760 کے ڈرائیور انصر اقبال ولد اسلم، سکنہ مراد آباد، راولپنڈی نے مبینہ طور پر غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے محمد عظیم کی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں محمد عظیم سڑک پر گر کر سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر ایک نجی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) میانی منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں