محرم کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کا جامع صفائی پلان جاری

 محرم کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کا جامع صفائی پلان جاری

محرم کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کا جامع صفائی پلان جاریتمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، ہائی الرٹ جاری ، جلوسوں کی نگرانی

سلانوالی (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب ایجنسی نے محرم الحرام کے حوالے سے جامع اور مفصل صفائی پلان جاری کر دیا ہے ، جس پر عملدرآمد کے لیے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ایس پی اے کے مانیٹرنگ منیجر احمد سعید نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ محرم الحرام کے دوران اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 3 محرم الحرام سے ذوالجناح کے جلوسوں اور مجالسِ عزا کا سلسلہ شروع ہوگا، جس کے لیے ایس پی اے کا تمام عملہ بشمول مانیٹرنگ اسٹاف، منیجر ز، اسسٹنٹ مینیجرز اور فیلڈ مانیٹرنگ افسران بھرپور ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ اس کے علاوہ 350 افراد پر مشتمل سینی ٹیشن اسٹاف بھی ڈیوٹی سر انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں سے قبل اور بعد میں روٹس کی مکمل صفائی کی جائے گی، شاہراہوں کو مکینیکل سویپرز سے صاف کرنے کے بعد واٹر واشر سے دھویا جائے گا جبکہ وقفے وقفے سے واٹر بوزر کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا۔ جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں قائم کی جائیں گی، جبکہ موبائل سبیلیں بھی جلوسوں کے ہمراہ موجود ہوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی سلانوالی میں ایس پی اے کے دفتر میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے جو دو شفٹوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے اور شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں