پرتشدد واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، مقدمات

 پرتشدد واقعات، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی، مقدمات

سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)شہر و گردونواح میں پرتشدد واقعات کے دوران مختلف مقامات پر جھگڑوں اور حملوں کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

لیاقت کالونی میں مکان کے تنازع پر محمد سلیم وغیرہ چھ افراد، جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں، نے زینب بی بی کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔سنبل کالونی میں قرض کی رقم واپس مانگنے پر ثاقب وغیرہ نے ظفر کے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیوی بچوں کو ہراساں کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی۔بونگہ منہاس میں سابقہ جھگڑے کا بدلہ چکانے کے لیے محمد ساجد وغیرہ نے محمد عامر پر تشدد کیا۔اسی طرح بھابھڑہ میں مدثر وغیرہ نے عدنان، اس کی بہنوں علیشہ اور صبا کو راستے میں روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔43 شمالی میں نشہ کرنے سے منع کرنے پر نور محمد نے بلے سے حملہ کر کے اپنے بھائی غلام محمد کو شدید زخمی کر دیا۔متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں