محرم انتظامات ، ادارے عملدرآمد یقینی بنائیں، چودھری محمد اکمل
محرم انتظامات ، ادارے عملدرآمد یقینی بنائیں، چودھری محمد اکمل ستھرا پنجاب کے نمائندوں کو صفائی ، شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ کی ہدایت کی گئی
سلانوالی (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلانوالی چودھری محمد اکمل کی زیر صدارت اے سی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل سلانوالی فیصل عباس چدھڑ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عثمان ثرویا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا چودھری خرم شہزاد وڑائچ، ستھرا پنجاب ایجنسی کے مانیٹرنگ مینیجر احمد سعید، ریسکیو 1122 سلانوالی کے انچارج محمد سلیم، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حیدر سلطان، ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر شیریں عزیز، فیسکو سب ڈویژن کے نمائندہ محمد جمشید سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے انتظامات اور تمام اداروں کے تیار کردہ پلانز پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ تمام ادارے اپنے اپنے طے شدہ پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں ستھرا پنجاب کے نمائندوں کو صفائی ستھرائی، شاہراہوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور مقررہ مقامات پر سبیلوں کے قیام کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کو جلوسِ عزاء کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔