بیوی سے زیادتی کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر کیس

بیوی سے زیادتی کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر کیس

بیوی سے زیادتی کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر کیس نسرین نے مبینہ وقوعہ کی تردید کر دی ، بے گناہ نامزد ندیم عباس کو ڈسچارج کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 33 شمالی پھاٹک میں بیوی سے زیادتی کی کوشش کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے شخص کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق ملزم سلیم رضا نے 15 روز قبل ندیم عباس کے خلاف اپنی اہلیہ نسرین بی بی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ تاہم دورانِ تفتیش اور عدالت میں دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان میں نسرین بی بی نے مبینہ وقوعہ کی تردید کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور متاثرہ خاتون کے بیان کی روشنی میں عدالت نے بے گناہ نامزد ملزم ندیم عباس کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیاپولیس کے مطابق بے گناہ شہری کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر ملزم سلیم رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔،گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں