پولیس جوہرآباد کی کارروائی نیدو گینگ کے 2ارکان گرفتار

 پولیس جوہرآباد کی کارروائی نیدو گینگ کے 2ارکان گرفتار

پولیس جوہرآباد کی کارروائی نیدو گینگ کے 2ارکان گرفتارگرفتار ملز موں سے چوری کیے موٹر سائیکل، سولر موٹریں اور دیگر سامان برآمد

خوشاب (نمائندہ دنیا)سٹی پولیس جوہرآباد نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک نوید عرف نیدو گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی، تاہم کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او خوشاب کی ہدایات پر ایس ایچ او قائد آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں چوری کیے گئے موٹر سائیکل، سولر موٹریں، انورٹرز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت 4 لاکھ 94 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جبکہ ان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں