پٹرول سستاکرنے کا فیصلہ انتہائی مثبت ثابت ہو گا،شہری اتحاد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہری اتحاد کے بانی راہنما ممتاز چوہدری عبدالمناں نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 74روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67۔روپے فی لیٹر کمی کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ
یہ فیصلہ نہ صرف عوام بلکہ صنعت، تجارت، زراعت اور ٹرانسپورٹ سمیت معیشت کے تمام شعبوں کیلئے انتہائی مثبت اور دور رس نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام اور کاروباری طبقے تک منتقل کرنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل، مال برداری، پیداواری لاگت اور کاروباری اخراجات میں کمی آئے گی جس سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔