ڈاکٹر غوث محمد خان کی ڈپٹی کمشنر خوشاب سے ملاقات

 ڈاکٹر غوث محمد خان کی  ڈپٹی کمشنر خوشاب سے ملاقات

خوشاب(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہازیب حسین لابر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عشرہ محرم الحرام کے دوران ضلعی خوشاب میں امن و امان کی صورتحال اور مجالس و جلوسوں کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نبر د آزاما ہونے کیلئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے حفاظی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے پولیس و ضلعی انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے پرا من پنجا ب محفوظ محرم وژن کے تحت مجالس و جلوسوں کے شرکا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے ہو ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں