نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار

نقب زنی کی وارداتوں میں  ملوث گینگ کے 2ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کے خصوصی احکامات کی روشنی اور اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ سے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

 گرفتار ملزمان ثقلین عرف شانی اور رفیق عرف زاہد کے قبضہ سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا، اس حوالے سے اے ایس پی سٹی وقار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ منظم گینگ سرگودھا میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تھا اور ویت نام سے آئے شہری کو بھی واردات کا نشانہ بنایا تھا، جن کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جن کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں