آرمی کے حاضر سروس مجاہد کے گھر میں ہونے والی چوری کا مقدمہ

 آرمی کے حاضر سروس مجاہد کے گھر  میں ہونے والی چوری کا مقدمہ

میانوالی (نامہ نگار)وانڈھا کالو خیلانوالہ عیسیٰ خیل میں پاکستان آرمی کے حاضر سروس مجاہد اہلکار اقبال جو کہ سیالکوٹ ڈیوٹی کرتا ہے کے گھر میں ہونے والی چوری کا مقدمہ دو دن کے بعد گذشتہ روز تھانہ عیسیٰ خیل میں درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

 اقبال کے والد نے رہورٹ کی تھی کہ چونکہ میرا بیٹا گھر نہیں ہوتا فوجی ہے اور اس کی بیوی بچے اکیلے ہوتے ہیں اور رات کو ہمارے گھر واپس آ جاتے ہیں گذشتہ روز سحری نماز فجر کے وقت میرا پوتا گھر دیکھنے گیا تو گھر میں کمروں بکسوں کے تالے ٹوٹے پڑے تھے ایک لاکھ روپے کپڑے اور سامان گھر سے چوری ہو چکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں