کرنٹ لگنے سے فیسکو اہلکار بری طرح جھلس گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر میں بجلی کے کھمبے پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے فیسکو اہلکار بری طرح جھلس گیا جس کو زندہ بچا کر ریسکیو نے فوری طبی امداد کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ نیوسٹیلایٹ ٹاؤن کے میرج ہال کے قریب سٹی فیڈکو سب ڈویژن واپڈا کا 40 سالہ ملازم ظہیر عباس سکنہ شاہپور بجلی کے کھمبے پر کام کر رہا تھا جو شدید کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا۔جس کی اطلاع پر ریسکیو نے فیسکو اہلکار کو زندہ بچا کر فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ۔