سرکاری سڑک کو نقصان پہنچانے پر د وا فراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غیر قانونی اسپیڈ بریکر اور بغیر این او سی کھدائی کر کے سرکاری سڑک کو نقصان پہنچانے پر د و اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ہائی وے سب ڈویژن کوٹ مومن کے سب ڈویژنل آفیسر نے تھانہ کوٹ مومن کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے چک نمبر 67 جنوبی کے رہائشیوں نعیم آرائیں اور تاج آرائیں پر الزام عائد کیا ہے کہ نعیم آرائیں نے مبینہ طور پر سرکاری سڑک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کراس پائپ کو اکھاڑ دیا۔