ترقی بیوٹیفکیشن سے نہیں ،کارخانے چلانے اور لوگوں کو روزگار دینے سے ہو گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر اویس قاسم تلہ نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی بیوٹیفکیشن سے نہیں ،کارخانے چلانے اور لوگوں کو روزگار دینے سے ہو گی اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو سیاسی طور پر ان کی داستان بھی نہ ہوگی۔
داستانوں میں اور یہ سیاسی طور پر خود تباہ ہو رہے ہیں اور انشائاﷲ اس کا خمیازہ انہیں آئندہ الیکشن میں بھگتنا پڑے گا اگر جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو انشائاﷲ ملک کو حقیقی فلاحی ریاست بنا کر دکھائیں گے ۔