سابقہ رنجش،شہری اور اس کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
سابقہ رنجش،شہری اور اس کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیاعظیم اپنے گھر کے ساتھ قائم دکان پر موجود تھا ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں سابقہ رنجش پر ملزمان نے ایک شہری اور اس کے اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق عظیم نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ حق باہو چوک کے قریب اپنے گھر کے ساتھ قائم دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران ملز موں نے سابقہ رنجش کی بنا پر دھاوا بول دیا، اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر گھر میں داخل ہو کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملز موں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔