نجی لاء کالج میں طالبات کے درمیان مبینہ جھگڑا، تحقیقات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری کے قریب واقع ایک نجی لاء کالج میں طالبات کے درمیان مبینہ جھگڑے اور تشدد کے واقعے کے بعد پولیس پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق کالج کی طالبہ (س) نے الزام عائد کیا ہے کہ (م۔ ر)، جو مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کی بیٹی ہے ، نے اپنی چند ساتھی طالبات کے ہمراہ ان پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں، تاہم پولیس کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے چھان بین کا عمل جاری ہے ۔