چوری نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر فضل قادر کی سربراہی میں ایس ایچ او جھال چکیاں انسپکٹر ذیشان اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
چوری نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان پرویز، اعجاز اور دل نواز کے قبضے سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا جن میں نقدی، موبائل فون، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان شامل ہیں، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔