ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام

 ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام

بھیرہ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود متعلقہ ادارے شہر میں بڑھتی ہوئی گداگری پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

 گداگروں کی ٹولیاں مختلف روپ دھار کر ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ صبح سویرے ہی گلی محلوں میں پہنچ جاتی ہیں اور خیرات کے نام پر شہریوں کو پریشان کرتی ہیں بعض پیشہ ور گداگر خواتین، بچوں اور معذور افراد کو ساتھ لے کر گھروں کے دروازوں پر دستک دیتے ہیں جبکہ کچھ افراد لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بلند آواز میں امداد کی اپیلیں کرتے ہیں، جس سے بزرگ، طلبہ اور بیمار افراد کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوام نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے ، شہر میں گداگری کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے اور ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے شہریوں کا سکون برباد کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں