ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک سٹاف کو ہدایات
کندیاں (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے سلسلے میں ٹریفک سٹاف کی بریفنگ، ڈیوٹی میں غفلت پر سخت کارروائی کا انتبا۔۔۔
ہڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ نے محرم الحرام کے دوران کندیاں سمیت ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام اہلکار اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری، چوکسی اور خوش اخلاقی کے ساتھ سرانجام دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ طیب علی شاہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ٹریفک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے تمام ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹیاں مجالس، جلوسوں، پارکنگ مقامات اور ڈائورشن پوائنٹس پر لگائی گئی ہیں جہاں انہیں مکمل مستعدی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور کسی بھی قسم کی بدزبانی یا نامناسب رویے سے گریز کیا جائے ۔