50سالہ ذہنی معذور شخص سے بد فعلی، نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
ذہنی معذورکو پکڑ کربند حویلی میں لے گئے ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اوباشو ں نے 50سالہ ذہنی معذور شخص کو پکڑ کر بد فعلی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نازیبا ویڈیو بھی بنا لی، پولیس کے مطابق 106شمالی میں عبداﷲ اور اسکے ساتھی دیہہ کے رہائشی پچاس سالہ عامر جو کہ ذہنی معذور ہے کو پکڑ کر ایک بند حویلی کا تالہ توڑ کر اس میں لے گئے جہاں ملزم عبداﷲ اور اسکے ساتھیوں نے مبینہ طور پر ذہنی معذور شخص سے بد فعلی کی اور اس دوران نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے ، جس پر پولیس نے دو نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔