خاوند کے بہیمانہ تشدد کا شکار محنت کش خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

خاوند کے بہیمانہ تشدد کا شکار  محنت کش خاتون انصاف اور  تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاوند کے بہیمانہ تشدد کا شکار محنت کش خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی۔۔۔۔

، کوٹ فضل کی رہائشی مقصود بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند صفدر حیات آئس کا نشہ کرتا ہے اور آئے روز گھر میں جھگڑا کرنے کے ساتھ ساتھ مجھے اور جوان بیٹیوں کو مار تا پیٹتا ہے ،جبکہ وہ محنت مزدوری کر کے بچو ں کا پیٹ پالتی ہے ،گزشتہ شام بھی ملزم نے گھر آتے ہی میرے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اورسوٹے سے تشدد کا نشانہ بنایا، اہل محلہ نے مداخلت کر کے میری جان بخشی کروائی جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں