موٹرسائیکل سوار لفٹ دے کر شہری سے قیمتی سامان لے اڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم موٹرسائیکل سوار لفٹ دے کر شہری سے شعبدہ بازی کے ذریعے قیمتی سامان لے اڑا۔۔۔۔
،ہلال پور کے رہائشی سلیم اختر نے بتایا کہ وہ بازار سے خریداری کے بعد گھر جانے لگا تو ایک نامعلوم شخص نے شناسائی ظاہرکر کے اسے لفٹ دے دی، اور میرے ہاتھ میں پکڑا گیا سامان کا بیگ لے کر موٹرسائیکل کے ہینڈل پر لٹکا لیا، ملزم نے راستے میں رفع حاجت کیلئے موٹرسائیکل روکا اور کچھ پڑھ کر مجھ پر پھونک ماری تو میں ہوس و حواس میں نہ رہا، اس دوران ملزم میری جیب سے ساتھ ہزار روپے نقدی نکال کر سامان کا بیگ بھی لے اڑا، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ رج کر کے اسکی تلاش شروع کر دی۔