قاری احمد علی کی ایف ایم 101 کے پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں شرکت

قاری احمد علی کی ایف ایم 101 کے پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب مولانا قاری احمد علی ندیم اور ممبر ڈویژنل امن کمیٹی نے۔۔۔۔

 ریڈیو پاکستان سرگودھا ایف ایم 101 کے معروف پروگرام ‘‘شاہین سرگودھا’’ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ سید علی جعفر نقوی، ممبر ضلعی امن کمیٹی بھی پروگرام میں شریک ہوئے ۔پروگرام کے دوران محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی، قومی یکجہتی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور امن کا درس دیتا ہے ، لہٰذا تمام مکاتبِ فکر کے علماء ، مشائخ، سماجی رہنما اور شہری باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں