میانوالی کا بڑا قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

میانوالی کا بڑا قافلہ عمرہ کی سعادت  حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

میانوالی (نامہ نگار)ورلڈ ایئر کلب ٹریولز حج و عمرہ سروسز میانوالی کا بڑا قافلہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ۔۔۔۔

سعودی عرب روانہ ہو گیا۔عمرہ کا یہ قافلہ ملک ثنائاللہ شمار کی سرپرستی اور مفتی محمد قربان علی، ملک محمد اقبال، ملک حسنین کی قیادت میں روانہ ہوا۔ روانگی کے موقع پر زائرین نے ورلڈ ایئر کلب ٹریولز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ \"ہمیں عمرہ کی تمام دستاویزات انتہائی کم وقت اور مناسب قیمت میں فراہم کی گئیں، جس پر ہم ادارے کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔\" اس موقع پر ورلڈ ایئر کلب ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو قاری ضیائاللہ عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ \"الحمدللہ گزشتہ 20 سال سے ہم میانوالی سمیت ملک بھر میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کم سے کم قیمت میں زائرین کو بہترین سہولیات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور رہنمائی فراہم کریں۔ بلاشبہ ورلڈ ایئر کلب ٹریولز میانوالی کا ایک معتبر نام ہے جو مسلسل زائرین حرمین شریفین کی خدمت میں کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں