محرم کے ایام میں واٹر سپلائی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر خوشاب

محرم کے ایام میں واٹر سپلائی  کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی  بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرتب کردہ محرم پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے۔۔۔۔

 کیلئے مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اورڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان و نمائندگا ن شریک تھے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران صفائی اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ واسا،ایم سی ،ستھراپنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس،مجالس کے مقامات اڈوں ،بازاروں ،چوک چوراہوں ،گلی محلوں ودیگرایریازمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات سیوریج اور نکاسی آب کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

محرم الحرام کے ایام میں واٹر سپلائی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب کی محکمہ واسا کے حکام کو ہدایت محکمہ واپڈا ،سوئی گیس محرم الحرام کے دوران میں بجلی ،گیس کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں