بلوچ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفلِ ذکرِ اہلِ بیتؑ کا انعقاد
بھیرہ(نامہ نگار) محرم الحرام کے مقدس ایام کے سلسلہ میں بلوچ یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفلِ ذکرِ اہلِ بیتؑ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔
، جس میں بھیرہ کی معزز شخصیات، علماء کرام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل سے معروف عالم دین علامہ مولانا حافظ اعجاز احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے اہلِ بیتِ اطہارؑ کی سیرتِ طیبہ، محبت اور ان کی تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ بیتؑ کی حیاتِ مبارکہ امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں اخوت، محبت اور برداشت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر پوور ہیلپ فورس کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی اور محفل کے کامیاب انعقاد پر بلوچ یوتھ آرگنائزیشن کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی روحانی اور فکری محافل معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امت اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔