ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری کارروائیوں پرغور
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ ۔۔۔۔
اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی مزید بڑھائیں، روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔