مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،مقدمہ درج
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان زخمی،مقدمہ درج تفتیش جاری ۔کندیاں کے علاقے محمدیہ کالونی، محلہ نئی آبادی سیلواں میں مبینہ طور پر مخالفین کی فائرنگ سے۔۔۔۔
نجیب اللہ آرے والا نامی نوجوان زخمی ہو گیا فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔