بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی ، نارووال پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار
میانوالی ،کندیاں( نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی کاروائی ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ضلع نارووال پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار۔۔۔۔۔
انچارج چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ انسپکٹر فیض حمید خان اور انکی ٹیم نے ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے دوران چیکنگ مجرم اشتہاری عثمان غنی ولد طاہر حمید سکنہ ناروال کو گرفتار کیا جو ضلع نارووال کے تھانہ صدر نارووال کے مقدمہ نمبر 1121/2025 بجرم ٹیلی گراف ایکٹ میں مطلوب مجرم اشتہاری تھاگرفتار ملزم کو تھانہ کندیاں پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔ مزید قانونی کارروائی کرکے ملزم کو ضلع نارووال کے حوالے کیا جائے گا۔بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ کی گجرات پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری کر لیا گیا