امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ، فیض احمد چیمہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایڈووکیٹ فیض احمد چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی رابطوں کی بحالی پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے ، جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار اور سرفخر سے بلند ہوا ہے ۔
اپنے بیان میں فیض احمد چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سفارتی پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ذمہ دارانہ، متوازن اور امن پسند خارجہ پالیسی کا عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور پاکستانی قیادت نے ہر سطح پر مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔