رینجرز کیمپ دہشتگرد حملہ ، نور پور کے قبرستان میں سپرد خاک

رینجرز کیمپ دہشتگرد حملہ ، نور پور  کے قبرستان میں سپرد خاک

خوشاب(نمائندہ دُنیا)گلستان جوہرکراچی میں رینجرز کیمپ پرفتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے نوجوان عبدالقدیر ولد نذیر کا جسد خاکی نور پور کے قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

شہید کی نماز جنازہ میں مقامی افراد کا جم غفیر امڈ آیا ، نماز جنازہ میں پاک رینجر کے افسران و اہلکار بھی شریک تھے ، جنہوں نے شہید کے مزار پر سلامی دی اور رینجرز کمانڈنٹ کی جانب سے پھول چڑھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں