شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ بھڑک اٹھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بسم اﷲ ہومز میں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔
آگ گھر کے ایک کمرے میں موجود یو پی ایس (UPS) کی ڈھیلی وائرنگ کے باعث شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی۔ اس دوران گھر کے مالکان موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختصر وقت میں آگ پر مکمل قابو پا لیا اور اسے گھر کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک دیا آگ لگنے سے کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔