دل کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریںڈاکٹر عدنان افضل گوندل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف میڈیکل سپیشلسٹ و گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دل کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔
کیونکہ دل کی بعض بیماریاں ابتدائی مراحل میں بغیر کسی واضح علامت کے بھی موجود ہو سکتی ہیں۔ صرف خود کو صحت مند محسوس کرنا اس بات کی ضمانت نہیں کہ دل مکمل طور پر تندرست ہے بروقت طبی معائنہ، صحت مند طرزِ زندگی اپنانا، متوازن غذا کا استعمال، باقاعدہ ورزش اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق چیک اپ کروانا دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔