حکومت اور کاروباری مراکز کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا وقت کا تقاضا،میاں محمد عمران

 حکومت اور کاروباری مراکز  کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا  وقت کا تقاضا،میاں محمد عمران

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اداروں کا کام حکومت اور کاروباری مراکز کے درمیان بہتر روابط قائم کرنا اور کاروباری افراد کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ان کا کردار ادا کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

 تاکہ دور حاضر کی جدید سہولتوں سے پاکستان کے کاروباری افراد بھی مستفید ہو سکے ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں محمد عمران نے ایم ایس ایم ای ورلڈ ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سمیڈا کا کام کاروباری اداروں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے تاکہ ادارے احسن طریقہ سے ملکی معیشت میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں